• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج کرنا ٹھیک ہے مگر مولانا کی طرح نہیں،اسد عمر

اسلام آباد (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ٹھیک ہے مگرمولانا فضل الرحمٰن کی طرح نہیں‘مجھےڈر ہے مولانا فضل الر حمن اپنے لوگو ں کو بہت ٹف ٹائم دینے وا لے ہیں، یہ مارچ ان کا جمہوری حق ہے، قانون کے دائرے میں رہتے ہو ئے اپنا حق استعمال کر یں۔ جمعہ کو سرکاری اسکول میں کشمیر بلاک کے افتتاح کے موقع پر اسد عمر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جو کر رہے ہیں وہ کچھ اور کر رہے ہیں، نہیں پتہ کون سے الیکشن کمیشن نے ان کی شنوائی نہیں کی۔
تازہ ترین