لاہور (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے گزشتہ رات نیب لاہور کی حوالات میں سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سےملاقات کی۔
ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے میاں نوازشریف کو مولانا فضل الرحمٰن سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بریفنگ دی اور مولانا فضل الرحمٰن کی آزادی مارچ کی تیاری اور خط کے جواب سے بھی نوازشریف کو آگاہ کیا۔
شہبازشریف نےآئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں نواز شریف سے ہدایات بھی لیں، جبکہ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کا خصوصی پیغام بھی نواز شریف کو پہنچایا ۔