آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بابو سر ٹاپ پر برفباری، سڑک ٹریفک کیلئے بند

بابو سر ٹاپ پر برفباری کے باعث سڑک ٹریفک کیلئے بند


وادیٔ کاغان میں بارش کے بعد پہاڑوں پر موسمِ سرما کی پہلی برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے، بابو سر ٹاپ پر اب تک 8 انچ برف پڑ چکی ہے جس کے وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مظفر آباد شہر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، سرگودھا شہر اور گردو نواح میں بھی بادل جم کر برسے ہیں، جبکہ لکی مروت اور آس پاس کے علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں، پنجاب کے شمالی حصوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب پہاڑی علاقوں میں برف باری کا آغاز ہو گیا ہے، بابو سر کاغان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں موسم میں مزید 2 سے 4 ڈگری کمی کا امکان ہے۔

برف باری کے پیشِ نظر بابو سر ٹاپ کی بندش سے نیشنل گیمز کی مشعل کا خیبر پختون خوا میں داخلہ بھی مشکل ہو گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں، پنجاب کے شمالی حصوں سمیت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی برسات اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید