• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن میں غیر معیاری کھانےکی فروخت پر ریسٹورنٹ سیل

کلفٹن پر غیر معیاری کھانے کی فروخت پر ریسٹورنٹ سیل


کراچی میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے غیر معیاری کھانا فروخت کرنے پر 12 ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ریسٹورنٹ کو سِیل کر کے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

ترجمان کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے مطابق کارروائی حال ہی میں قائم ہونے والے سی بی سی کے فوڈ سیل کی جانب سے کی گئی ہے جس کے دوران 12 ریسٹورنٹس اور ہوٹل کے معائنے کے دوران انہیں جرمانے اور تنبیہ کی گئی جبکہ ایک ریسٹورنٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ سِیل کر دیا گیا۔

سی بی سی کا بتانا ہے کہ سِیل کیے گئے ہوٹل کے کولڈ ایریاز میں 6 ماہ پرانے زائد المیعاد گوشت اور دیگر اشیاء کی اسٹوریج تھی۔

ترجمان سی بی سی کے مطابق مجموعی طور پر ریسٹورنٹ اور ہوٹلز انتظامیہ پر 3 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں، جبکہ کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے معیار کو جانچنے کا تسلسل جاری رہے گا۔

تازہ ترین