خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں مکان کی ملکیت کے تنازع نے 5 افراد کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق مردان کے نواحی علاقے گوجر گڑھی میں مکان کی ملکیت کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ملزمان نے اپنے مخالفین کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور ماں، اس کے 3 بیٹوں اور ایک کمسن بچی کو قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان زخمی
ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔