• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد کے نجی اسپتال میں 4 نومولود جاں بحق


جیکب آباد کے نجی اسپتال میں مبینہ طور پر آکسیجن ختم ہونے پر 4 نومولود جاں بحق ہوگئے، بچوں کی ہلاکت پر لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

سندھ کے شہر جیکب آباد کے علاقے ٹھل کے ایک نجی اسپتال کے انکیوبیٹر میں مبینہ طور پر آکسیجن ختم ہونے پر زیرِ علاج 4 نومولود دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ سندھ کا کتے کے کاٹنے سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس

واقعے کے ردِعمل میں نجی اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آکسیجن ختم ہونے پر دوسرا آکسیجن سلنڈر لگایا جا رہا تھا کہ اس دوران بچے دم توڑ گئے۔

بچوں کی ہلاکت پر لواحقین نے نجی اسپتال کے خلاف احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ بچے اسپتال انتظامیہ کی غفلت اور لاپروائی کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، تاہم محکمۂ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک اسپتال کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاسکی ہے۔

تازہ ترین