آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

غُصیلے بیل نے بُل فائٹر کو سینگ سے اُٹھا کر پٹخ دیا

غُصیلے بیل نے بُل فائٹر کو سینگ سے اُٹھا کر پٹخ دیا


اسپین میں غصیلے بیل نے بْل فائٹر کوسینگ سے اُٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، ساتھیوں نے قریب جاکر بُل فائٹر کو بیل کے حملے سے چُھٹکارہ دلایا۔

اسپین میں منعقد ہونے والے بُل فائٹنگ میلے کے دوران ایک بیل نے بُل فائٹر کو بْری طرح روند ڈالا تاہم خُوش قسمتی سے وہ شخص موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔

سالانہ میلے کے دوران جیسے ہی57سالہ Mariano De La Vina نامی بُل فائٹر لال کپڑے کے ساتھ بیل کے سامنے آیا تو غُصیلے بیل نے اُس پر حملہ کردیا اور بیل نے اپنے سینگ سے بُل فائٹر کو اُٹھا کر زمین پر پٹخ دیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

ساتھیوں نے فوری طور پر بیل کے قریب جا کر اُس کےحملے سے بُل فائٹر کو چُھٹکارہ دلایا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید