• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کو نشانہ بنایا، ٹرمپ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کو نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی میزائل اور ڈرون اسٹوریج کے مقامات اور ریڈار سائٹس پر حملے کیے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایسا وقت بھی آسکتا ہے کہ ہم مزید تحمل کا مظاہرہ کرنے کے قابل نہ رہیں، اور ہمیں فوجی طریقے سے اس کام کو مکمل کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا جو ہم نے کامیابی سے شروع کیا تھا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر ایسا ہوا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود ختم ہوجائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید