• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار، حکومتی دفاع

اسلام آباد(اسرار خان)عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پیٹرولیم قیمتیں برقرار، حکومت پر تنقید، پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں مزید اضافہ کر دیاگیا، عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہ مل سکا۔ حکومت نے قیمتیں کم نہ کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے حکومت ڈیزل قیمت 200، پیٹرول 155روپے کم کر چکی، مستقبل میں مزید ریلیف کی امیدہے۔دریں اثنا اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 6روپے 85پیسے فی لیٹر کمی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر تنقید کی جا رہی ہے کہ حکومت بچنے والی رقم صارفین تک منتقل کرنے کے بجائے خود رکھ رہی ہے، حالانکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے شدید دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔پیٹرولیم ڈویژن نے جمعہ کو اعلان کیا کہ 27جون سے اگلے حکم تک پیٹرول کی قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 311روپے 47پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، حالانکہ گزشتہ ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں ریفائن شدہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید