لبنانی صدر جوزف عون (Joseph Aoun) نے امریکی صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج نکالنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔
لبنانی صدارتی محل کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
لبنانی صدر نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ امریکا معاہدے کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں مدد کرے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان اسرائیل فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔