وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا ابھی گرے لسٹ میں ہے۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے بند کرنا ملکی جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، اگر جمہوریت پر شب خون مارا گیا تو ایک ایک سال سے پڑے کیسوں کے فیصلے جھٹ منگنی اور پٹ بیاہ کی طرح ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: ’میڈیا کشمیر کی بجائے مولانا کی خبریں دے رہا ہے‘
شیخ رشید نے کہا کہ دھرنا دھندلا ہوا ہے، فضل الرحمان کو فیس سیونگ دی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں ٹائمنگ کی بہت اہمیت ہے، جب بھی علما نے تحریک چلائی ہے ملک میں مارشل لاء لگا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ صورتحال خراب ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان نواز شریف اور آصف زرداری کو ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن کو اقتدار نہیں مل سکتا۔
انہوں نے کہا قومی سلامتی کے اداروں نے پاکستان سے وفاداری کا حلف اُٹھایا ہے۔ ملکی ادارے سیاسی انتشار اور خلفشار کے بارے میں بہت فکرمند ہیں۔