• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پارلیمنٹ کا 37 سال بعد ہفتے کو اجلاس

نئی بریگزٹ ڈیل پر ووٹنگ کے لیے برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے 37 سال بعد ہفتے کے دن اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے اجلاس میں ڈیل کو برطانیہ اور یورپ کے لیے نیا راستہ قرار دیا ہے جبکہ اپوزیشن رہنما جیریمی کوربن نے اسے پرانی ڈیل سے بھی بدتر قرار دیا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ کے جاری اس غیر معمولی اجلاس میں اراکینِ پارلیمنٹ ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔

پارلیمنٹ سے خطاب میں برطانوی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ نئی بریگزٹ ڈیل 31 اکتوبر کو یورپین یونین سے مکمل طور پر نکل جانے کا موقع فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بریگزٹ میں تاخیر بے وجہ ہے، نئی ڈیل سے برطانوی سیاسی خلاء پر ہوسکے گا، بریگزٹ سے آگے بڑھنا برطانیہ کے لیے ضروری ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن رہنما جریمی کوربن کا کہنا تھا کہ نئی ڈیل پرانی ڈیل سے بھی زیادہ بری ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کا اجلاس ہفتے کے روز  37 سا ل بعد منعقد کیا جا رہا ہے، برطانیہ میں عمومی طور پر ہفتے کو پارلیمانی سیشنز نہیں ہوتے ہیں۔

تازہ ترین