• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ معاملہ: برطانوی حکومت کو پھر شکست


بریگزٹ معاملے پر برطانوی حکومت کو ایوان میں ایک بار پھر شکست کا سامنا کرناپڑ گیا۔

برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ کے معاملے پر ووٹنگ ہوئی، جسے ایوان نے مسترد کردیا، بریگزٹ کے حق میں 332 اور مخالفت میں 306 ووٹ پڑے۔

پارلیمنٹ میں اگر ترمیم منظور کر لی جاتی تو نئی ڈیل کی منظوری قانون سازی کے ذریعے کی جاتی، تاہم بریگزٹ ڈیل اب مزید تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معنی خیز ووٹ حاصل کرنے کا موقع ضائع ہو گیا، حکومت یورپی یونین چھوڑنے کے لیے قانون سازی متعارف کرائے گی۔

حزب اختلاف کے رہنما جیریمی کوربن نے کہا کہ ایوان نے نو ڈیل کے حادثے سے بچنے پر واضح فیصلہ دے دیا۔

برطانوی پارلیمنٹ کا ہفتے کے روز اجلاس 37 سال بعد منعقد کیا جارہا ہے، عمومی طور پر ہفتے کو پارلیمانی سیشنز نہیں ہوتے ہیں۔

تازہ ترین