کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریس کورس میں ہفتے کو ہونے والی نیو لاک کپ کی دوڑ محلے دار کے سوار رئیس احمد نے جیت لی، پانچ میں سے دو گھڑ دوڑ میں کامیابی کے ساتھ ریاض محمد نے جیت کی ڈبل مکمل کی، انہوں نے لوری سائن اور سلطان پر یہ اعزاز حاصل کیا، پہلی میں رائیل چیمپئن پر اسد عکسیر اور پانچویں میں بیٹ دی کلاک پر ناضل حسین نے فتح سمیٹی۔