• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرا عظم مہنگائی کا نوٹس لینے کے بجائے استعفیٰ دیں، مریم اورنگزیب

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرا عظم مہنگائی کا نوٹس لینے کے بجائے استعفیٰ دیں،عمران صاحب اب نوٹس لینے سے نہیں صرف آپکے استعفیٰ دینے سے ہی ملک چلے گا،قوم نے آپ کی نالائقی اور نااہلی کا نوٹس لے لیا اب آپ کے گھبرانے کا وقت ہوگیا ہے۔ آپ کی اپنی نالائقی، نااہلی، معاشی پلان اور وژن کی عدم موجودگی ملک میں مہنگائی و معاشی تباہی کی اصل وجوہات ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ملک نواز شریف اور شہبا شریف کے حوالے کریں ،معیشت ٹھیک ہو جائے گی،نوجوانوں کو روزگار ملنا شروع ہو جائیگا۔  

تازہ ترین