• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرضہ انکوائری کمیشن اور نیب کو خفیہ معلوما ت تک رسائی دینے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلا م قادر) وفا قی حکومت نے قرضوں کی انکوائری کیلئے قائم کئے گئے انکوائری کمیشن اور نیب کو کلاسیفائیڈ ( خفیہ ) معلومات تک رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کیلئے کابینہ ڈویژن نے سمری منظوری کیلئے کا بینہ کو بھجو ائی ہےجو منگل 22اکتوبر کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جا ئے گی۔ کابینہ میں 12نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا ئے گا۔پاکستان بیو رو بر ائے شماریات کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے اتار چڑھائو کے بارے میں پر یزنٹیشن دی جا ئے گی۔ وزارت دفاع نے بی او ٹی کی بنیاد پر شمسی توا نائی کی پیداوار کی اجازت مانگی ہے۔ لوکاسٹ ہا ئوسنگ کیلئے پانچ ارب روپے کے بلا سود قرضوں کی منطوری کیلئے وزارت ہا ئوسنگ کی سمری پر غور کیا جا ئے گا۔
تازہ ترین