• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی کی یقین دہانی، فائر بریگیڈ ملازمین نے مطالبات کیلئے ہڑتال ختم کر دی

کراچی(اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی وسیم اختر کی یقین دہانی کے بعد فائر بریگیڈ ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی اور تمام فائر فائٹرز ہڑتال ختم کر کے ڈیوٹی پر حاضر ہو گئے،بلدیہ عظمیٰ کے اعلامیے کے مطابق جمعہ سے قبل ایک ماہ کا فائر رسک الاؤنس ادا کر دیا جائے گا جبکہ آئندہ ہر ماہ فائر رسک الاؤنس پابندی سے ادا کرنے کی کوشش کی جائے گی اور حکومت کی طرف سے گرانٹ کی منظوری کے بعد تمام بقایا جات ادا کر دیئے جائیں گے،میئر نے واضح کیا کہ فائر بریگیڈ کے ملازمین کا احتجاج ان کا حق ہے مگر ہڑتال کرنا مناسب نہیں،مطالبات اپنی جگہ فائر فائٹرز لازمی سروس پر مامور ہیں، انسانی جان و مال کی حفاظت ان کی ذمے داری ہے۔

تازہ ترین