• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں دنبوں نے بیچ سڑک پر اکھاڑے کا ماحول بنا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آپ نے کُشتی کے کئی مقابلے دیکھے ہوں گے لیکن جانور بھی کسی ماہر ریسلر سے کم نہیں ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والے اِن دنبوں کو ہی دیکھ لیں جو بیچ سڑک پر نہ صرف ایک دوسرے سے لڑنے میں مصروف ہیں۔

دنبے اپنے سینگھوں کو ہتھیار بنائے ایک دوسرے کو ایسی ٹکریں مار رہی ہیں کہ کبھی ایک، تو کبھی دوسرا دنبہ ایک دوسرے پر بھرپور زور آزمائی کرتے رہے۔

واضح رہے کہ یہ مناظر شمالی چین کے علاقے انر منگولیا کی سڑک پر دیکھے گئے جہاں دو دنبوں نے بیچ سڑک پر اکھاڑے کا ماحول بنایا ہوا تھا۔

تازہ ترین