آپ آف لائن ہیں
بدھ16؍ذیقعد 1441ھ 8؍ جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دورہ آسٹریلیا میں نوجوان فاسٹ بولرز کو موقع دینے کا فیصلہ

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے دورہ آسٹریلیا میں نوجوان فاسٹ بولرز کو بھی موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کل ہوگا،فاسٹ بولر محمد عباس کو اس دورے کے لیے فٹ قرار دیا گیا ہے۔

سرفرازاحمد کی غیر موجودگی میں محمد رضوان دونوں فارمیٹ میں وکٹ کیپر ہوں گے، عابد علی، شان مسعود اور امام الحق ٹیسٹ ٹیم میں اوپنرز ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی فائنل ٹیم کے لیے عمران خان سینئر، موسیٰ خان اور راحت علی کے ناموں پر غور کررہی ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی مکمل فٹ ہونے کے لیے پُرامید ہیں۔

محمد حفیظ اور شعیب ملک کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی کے امکانات انتہائی کم ہیں جبکہ سلیکٹرز نیشنل ٹی 20 میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر احمد شہزاد کو شامل کرنے پر غور کررہے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں فاسٹ بولرز کے تربیتی کیمپ کا آج آخری دن ہے، آسٹریلیا کی طرز پر فاسٹ بولرز کا پول بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، فاسٹ بولرز کی ٹریننگ کا خصوصی اہتمام کیاجائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید