• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی اے کے ملازمین میں تعریفی اسناد کی تقسیم

کراچی (نیوز ایجنسیز) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے سوک سینٹر میں  شعبہ تعلقات عامہ کے افسران و ملازمین میں بہترین خدمات پر تعریفی اسناد تقسیم کیں،اس موقع پر سیکرٹری کے ڈی اے شکیل صدیقی بھی موجود تھے،اسناد حاصل کرنے والوں میں  اکرم ستار کے علاوہ پبلک ریلیشن آفیسر فرمان شاہ، کٹنگ انچارج محمد سلیم، عدنان جمیل، اشوک کمار، محمد شہباز، نجم الثاقب، سید محمد جمیل، محمد خرم، سعد فرید اورمحمد شاہ رخ شامل تھے۔ 

تازہ ترین