• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد 4؍ لاکھ 30؍ ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد (این این آئی)اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد سال 2019 میں چار لاکھ تیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔وزارت نے سال کے پہلے نو مہینوں میں 430،529 افراد کو بیرون ملک ملازمت کیلئے رجسٹر کیا۔سال 2018 میں یہ تعداد صرف 382،429 افراد تک محدود تھی۔خلیجی ممالک سے معاہدوں اور حکومتی اقدامات سے اس تعداد میں اضافہ ہوا۔زلفی بْخاری کے دور وزارت کے بارہ مہینوں میں کل 568،464 افراد کو روزگار ملا۔پچھلے سال کی نسبت پرفارمنس میں بہتری آئی ہے۔

تازہ ترین