کراچی (جنگ نیوز) جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت تبدیلی نہیں پیپلز پارٹی، ن لیگ اور مشرف حکومتوں کا تسلسل ہے۔
ہم چاہتے ہیں حکومت کا خاتمہ بالخیر ہو، لوگوں کی رائے، ووٹ اور مرضی کے مطابق حکومت قائم ہونی چاہئیے، حکومت مخالف تحریک سے پہلے سیاسی جماعتوں کو مل کر مستقبل کے نظام کا معاہدہ کرنا چاہئیے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنی کشتیاں جلانے کے لیے تیار ہوجائیں تو تبدیلی آنا ممکن ہے۔
اس رائے کا قائل ہوں کہ یہ حکومت آئی نہیں لائی گئی ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ موجودہ حکومت ایکسپوز ہورہی ہے جو بہت ضروری ہے، حکومت مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالے۔