• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قطر میں شدید گرمی ، عوام کیلئے سڑکوں پر ایئرکنڈیشن لگ گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) خلیجی ملک قطر اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور جھلسا دینے والی تپش سے عوام کو بچانے کیلئے حکومت نے سڑکوں پر ایئر کنڈیشن نصب کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ سڑکوں پر نیلا رنگ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ گرمی کی شدت کو کم کیا جا سکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطر میں اس وقت درجہ حرارت 115؍ ڈگری فارن ہائیٹ (46؍ سینٹی گریڈ) ہے اور یہی وجہ ہے کہ 2022ء میں قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ فٹ بال کو سردیوں کے موسم میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ سال قطر نے فٹ بال اسٹیڈیمز میں ایئر کنڈیشنز نصب کر دیے تھے


گزشتہ سال قطر نے فٹ بال اسٹیڈیمز میں ایئر کنڈیشنز نصب کر دیے تھے تاکہ کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو گرمی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اب حکومت فٹ پاتھوں اور شاپنگ مالز کے باہر بھی بڑے بڑے ایئر کنڈیشنز نصب کر رہی ہے تاکہ روزمرہ کے کاموں کیلئے باہر جانے والے لوگوں کیلئے بھی حالات قابو میں رکھے جا سکیں۔

تازہ ترین