راولپنڈی (این این آئی)سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیسز کے ٹرائل کیلئے نیب نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔ میڈیا رپورٹ کیم طابق نیب ذرائع نے بتایاکہ 6 جعلی اکاؤنٹس ریفرنسز کے ٹرائل کے لئے نیب پراسیکیوشن ٹیمیں بنائی گئیں، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی نیب کی 6 رکنی پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ مقرر کئے گئے ۔