• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیسوں میں کمی ، نئے کیمپس قائم کئےجائیں:اسلامی جمعیت طلبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب عبدالرحمٰن چوہدری ،سیکرٹری جنرلجنوبی پنجاب سعد سعید اورسردار عابد ڈوگر نے مشترکہ بیان میں میں کہا ہے کہ جمعیت کی پہچان پاکستان مہم اگلے مرحلہ میں داخل ہوچکی ہے۔ طلباء مسائل کے حل کے لئے جمعیت یہ عشرہ لیڈ تھرو ایجوکیشن کے عنوان سے منائے گی۔ جمعیت طلباء مسائل کے حل،فیسوں میں کمی ،پنجاب بھر میں نئے کیمپس کے قیام،سکالر شپ پروگرام میں اضافہ،طلبہ کے لئے ہاسٹلز کے قیام کامطالبہ کرتی ہے۔موجودہ حکومت نے سبز باغ دکھائے اور آج اپنے ہر فیصلہ سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہے۔تعلیمی بجٹ میں اضافہ کا مطالبہ کرنے والی کل کی اپوزیشن نے آج حکمرانوں کا روپ اختیار کرتے ہی تعلیم پر اپنے وار کیے جو طلبہ اور ملک کیساتھ زیادتی ہے۔ حکومت طلبہ کے ساتھ کھلواڑ اور تعلیم کے ساتھ سیاست بند کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تمام یونینز بحال ہیں لیکن طلبہ یونین بحال ہونے کے باوجود اس کے الیکشن کروانے سے حکمران بھاگتے ہیں۔
تازہ ترین