• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسدادڈینگی مہم جاری،گرین بیلٹس اور ٹائرشاپس کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی صائمہ سعید کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدرشہزاد محبوب نے گرین بیلٹس اور ٹائرشاپس کا وزٹ کیا اور انسداد ڈینگی کے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔سیکرٹری آر ٹی اے کامران بخاری کی قیادت میں اینٹیں،ریت اورویسٹ لے جانے والی اوپن ٹرالیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور درجنوں ٹرالیوں کے چالان گئے جبکہ سات ٹرالیوں کو تھانے کو میں بند کر دیا گیا۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد عابدہ فرید نے تحصیل ہیلتھ کونسل شجاع آباد کے اجلاس کی صدات کی۔اجلاس میں ٹی ایچ کیو ہسپتال شجاع آباد کی لینڈ سکیپنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ مخیر شخصیات نے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کی تزئین و آرائش کے 15 لاکھ روپےکے ساتھ ڈائلیسسز یونٹ کا عطیہ بھی دیا۔ادھر ڈپٹی کمشنر کی جلالپورپیر والاکھلی کچہری میں عوامی مطالبات پر عملدارآمد کا آغازہوگیا ۔اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والااحمدرضا نے لیڈیز پارک کی تعمیر کےلیے مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا اور میونسپل کمیٹی کو پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے جلالپور کے مرکزی پارک گلزارمدینہ کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پارک میں تزئین وآرائش کا کام شروع کر دیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد رضا نے عوام کی سیوریج بارے شکایات کے پیش نظر ڈسپوزل اسٹیشن کامعائنہ کیا اور مسائل دریافت کئے۔انہوں نے ڈسپوزل اسٹیشن کو موثر بنانے کے لیے تحریری طور پر رپورٹ طلب کر لی ۔
تازہ ترین