• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکھیاں پانی میں ایک ہفتے زندہ رہ سکتی ہیں: تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ایک تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مکھیاں پانی میں 1 ہفتے تک زندہ رہ سکتی ہیں۔

یہ انکشاف حادثاتی طور پر اس وقت ہوا جب ماہرِ ماحولیات سبرینا رونڈو کو  فریج کے اندر منجمد کنٹینر میں 4 مکھیاں ملیں اور حیرت کی بات یہ تھی کہ چاروں ہی زندہ تھیں۔

یہ مکھیاں ایک ایسی حالت میں تھیں جسے ’ڈائے پوز‘ کہا جاتا ہے، یہ بالکل ایسا ہی عمل ہے جیسا کہ سردیوں میں ’ہائبرنیشن‘ ہوتا ہے۔ 

اس حوالے سے تحقیق کے شریک مصنف اور اوٹاوا یونیورسٹی کے پروفیسر چارلس انتھونی کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ مکھیاں ایک ہفتے سے زیادہ پانی کے اندر گزارنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

عام طور پر جب برف پگھلتی ہے اور شدید بارشیں سیلاب کا باعث بنتی ہیں تو یہ سمجھا جاتا ہے کہ مکھیاں پانی میں ڈوب کر مر گئیں، مگر اب سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس تحقیق کے نتائج نے مکھیوں سے متعلق ماضی کے اس خیال کو چیلنج کر دیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید