• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرز کےمسائل حل کرنیکی ہر ممکن کوشش کرینگے:چیف انجینئر میپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو کے چیف انجینئر (پلاننگ اینڈ انجینئر نگ)محمد اقبال جوئیہ نے کہا ہےکہ انجینئرز برادری کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ،میپکو انجینئرز ایسوسی ایشن کا سرپرست اعلیٰ ہونا اعزاز و فخر ہے ،انجینئرز کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،وہ میپکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے،وفد میں ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر عبدالرؤف سنگھیڑا ،انجینئر غلام محی الدین میتلا،انجینئر اکرام سیال ودیگر عہدیدار شامل تھے،انجینئر ز کی بہترین کارکردگی کی بدولت میپکو ملک کی نمبر ون تقسیم کار کمپنی ہے اور اس کارکردگی کو انجینئرز نے برقرار رکھا ہوا ہے ،تعمیر وترقی کے لئے انجینئرز کردار ادا کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔
تازہ ترین