• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی ہیڈ کوچ سمیت تین عہدوں پر تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔

مصباح کی تعیناتی کے خلاف درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے پاس تینوں عہدوں کا کوئی تجربہ نہیں ہے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مصباح الحق کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے مصباح کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے، جبکہ ان کو کام سے روکنے کے لئے دائر متفرق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور دیگر کو نوٹس جاری کردیا اور جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔

تازہ ترین