• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ برطانیہ کے پیروڈی اکاؤنٹ کےمزاحیہ ٹوئٹس

برطانوی شاہی جوڑی ولیم اور کیٹ کے دورہ پاکستان پر پوری قوم ہی شاہی جوڑی کی دیوانی ہوگئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیے: دورۂ پاکستان کے بعد کیٹ کی پہلی انسٹاگرام پوسٹ

 سوشل میڈیا پر ملکہ برطانیہ کے پیروڈی اکاؤنٹ سے برطانوی شہزادی کیٹ اور شہزادہ ولیم کے دورۂ پاکستان کے حوالےسے دلچسپ ٹوئٹس سامنے آرہے ہیں جو سب کو ہنسنے پر مجبور کررہے ہیں۔


یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں کیٹ ولیم کا جھونپڑی میں چائے پینے کا انکشاف

یہ اکاؤنٹ اس وقت مقبول ہوا جب  شہزادہ ولیم کے چھوٹے بھائی ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے شادی کی۔

برطانوی شاہی جوڑے کا دورۂ پاکستان


 ولیم اور کیٹ کے دورہ پاکستان کی تصدیق ہوتے ہی ملکہ برطانیہ کے پیروڈی اکاؤنٹس سے پر مزاح ٹوئٹس آنا شروع ہوگئے۔

جیسے ملکہ  نے کیٹ مڈلٹن اور پرنس ولیم کی پیکنگ میں مدد کی۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی بتادیا کہ وہ سرسوں کے تیل کی بوتل دینا بھول گئیں۔


ملکہ برطانیہ اپنی بڑھتی عمر کا تذکرہ کرنا بھی نہ بھولیں۔

ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ  کیٹ اور ولیم جب سے پاکستان سے واپس گئے ہیں دونوں کے پیٹ خراب ہیں۔

پیروڈی اکاؤنٹ نے کیٹ کی پاکستان میں مشکلات کا بھی ذکر کیا۔

ملکہ برطانیہ کا دورہ پاکستان کے دوران کسی مارننگ شو میں شرکت کرنے کا منع کرنا سوشل میڈیا صارفین کو بے حد پسند آیا۔

پیروڈی اکاؤنٹ کے مطابق شہزادی کیٹ کو آئی ایس پی آر کے گانے بھی بےحد پسند آئے۔

تازہ ترین