• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کی کلین کراچی مہم ختم،9لاکھ 80 ہزار ٹن کچرا اٹھایا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ایک ماہ طویل ’’کلین مائی کراچی‘‘ مہم 979941 ٹن کچرا اٹھانے کے ساتھ ختم ہو گئی مگر یہ کاوش تمام اسٹیک ہولڈرز کی باہمی ذمہ داری کی صورت میں آئندہ بھی جاری رہے گی۔یہ بات سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ہائوس میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ نے بتایاکہ21 ستمبر سے شروع ہونے والی اس مہم میں تمام 6 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایک ماہ کے عرصے تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران شہر میں جمع ہوجانے والے کچرے کو ٹھکانے لگائیں۔

تازہ ترین