• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کیخلاف گھیرا تنگ ، 4شوگر ملز پر مقدمات قائم

اکراچی(رپورٹ/رفیق بشیر) حکومت کا آصف علی زر داری کے خلاف مزید گھیرا تنگ ان کی شوگر ملوں سے ریکوری کے لئے مقدمات قائم کردئیے ، بینکوں نے آصف علی زر داری کے حوالے سے مشہور 4شوگر ملز سے اربوں رو پے کے قرضوں کی وصولی کے لئے بینکوں نے مقدمات درج کردئیے ہیں ،عدالت نے مقدمات نمٹانے کے لئے نے شوگر ملز مالکان یا ان کے نمائندوں کو 22نومبر کو طلب کرلیا ہے ، اس سلسلے میں بینکوں کی جانب سے اخبارات میں اشتہارت بھی شائع کرائے گئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق بینکوں نے انصاری شوگز ملز ،نیو دادو شوگر شوگر ملز ، چمبڑ شوگر ملز ، کھوسکی شوگر ملز پر نیشنل بینک اور سمٹ بینک کے اربوں روپے کے قرضہ جات ہیں جن کو مذکورہ شوگر ملز ادا نہیں کررہی ہیں ، جبکہ ان شوگر ملوں کے حوالے سے نیب تحقیقات بھی کررہا ہے ، اور اومنی گروپ کے سر براہ انور مجید، سمٹ بینک کے سابق صدر حسین لوائی گرفتار بھی ہیں ،سمٹ بینک سے شوگر ملوں کو یہ قرضے حسین لوائی کے دور میں جاری ہوئے جب وہ سمٹ بینک کے صدر تھے ، عدالتوں کی جانب سے جاری کردہ اشتہارت کے مطابق انصاری شوگر ملز پر 4 ارب دو کروڑ 36 لاکھ روپے کا نیشنل بینک اور سمٹ بینک کا قرضہ ہے ، جبکہ نیو دادو شوگر ملز پر 75 کروڑ 69 لاکھ 74 ہزار روپے، چمبڑ شوگر ملز پر ایک ارب 34 لاکھ 34 ہزار روپے ، جبکہ کھوسکی شوگر ملز پر 59 کروڑ 70 لاکھ 82 ہزار روپے کے قرضہ جات ہیں ، بینکوں کی جانب سے ان شوگر ملز میں انور مجید کی فیملی جو بورڈ آف ڈائر یکٹرز میں ہیں سب کو نوٹس جاری کردئیے ہیں ، 22 نومبر 2019کو عدم پیشی اور عدالت کو مطمین کرنے کے لئے تفصیلی رپورٹ جمع نہ کرائی تو عدالت ان شوگر ملز کے خلاف ڈگری جاری کرنے کا حکم صادر کرسکتی ہے، سمٹ بینک کے بڑے پیمانے پر قرضے ہڑپ کئے جانے پر حکومتی کوشش ہے کہ سمٹ بینک کو سندھ بینک میں ضم کردیا جائے ، کیونکہ موجودہ صورتحال میں سمٹ بینک اور سندھ بینک دونوں ریٹنگ میں مالی طور پر کمزرور بینک کہلائے جارہے ہیں۔
تازہ ترین