• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کارڈ،غریبوں کو امیروں کے برابرسہولتیں ملیں گی ،شفقت محمود

اسلام آباد (پرویز شوکت/نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، صحت انصاف کارڈ کے تحت معاشرہ کے غریب طبقہ کو امیروں کے مساوی صحت کی سہولیات فراہم کی جائینگی، ہیلتھ ایجو کیشن کے حوالے سے انقلابی اصلاحات لار ہے ہیں ، اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار، ہیلتھ کی سہولیات کو بہتر بنایا جائیگا ، میڈیکل اور ڈینٹل تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا، صحت کے شعبے کی نجکاری نہیں کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے طبی تعلیم پر عالمی کانفرنس 2019ءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہیلتھ ایجو کیشن کانفرنس کا انعقاد جنگ میڈیا گروپ اور رفاہ یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا گیا تھا جس میں اندرون ملک کے علاوہ بین الاقوامی سکالرز نے شرکت کی۔
تازہ ترین