آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ڈیڈ لائن کے باوجود ڈسٹرکٹ ہسپتال نئی عمارت میں منتقل نہ ہو سکا

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی ڈیڈ لائن کے باوجود شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی نئی عمارت میں منتقلی کھٹائی میں پڑ گئی ہے،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو 30 جون تک کڈنی سنٹر کے ساتھ تعمیر شدہ نئی عمارت میں منتقل کرنے کا حکم دیا تھا،ذرائع کے مطابق شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی منتقلی پر حکومت کو کروڑوں روپے اخراجات کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا،ہسپتال میں اس وقت 140سے زائد بستر فعال ہیں جبکہ میڈیسن، گائنی، جنرل سرجری،کارڈیالوجی، امراض جلد، ریڈیا لوجی، پتھالوجی،امراض چشم، ڈائیلسز، انستھیزیا، ایمرجنسی، امراض اطفال سمیت متعدد شعبے کام کر رہے ہیں،ہسپتال میں ایکسرے، لیب، الٹرا ساؤنڈ،آپریشن تھیٹرز،پیڈز نرسری،ہائی ڈیپنڈ نسی یونٹ و دیگر جدید سہولیات دستیاب ہیں اور ہسپتال کے تینوں کیمپس شہباز شریف کیمپس،سول ہسپتال کیمپس،فاطمہ جناح خواتین ہسپتال کیمپس کے آئوٹ ڈور میں یومیہ 2 ہزار سے 25 سو مریض علاج کے لئے رجوع کرتے ہیں جبکہ سول ہسپتال کی عمارت چلڈرن کمپلیکس اور شہباز شریف و فاطمہ جناح خواتین ہسپتال کی عمار توں کو نشتر کے حوالے کر کے مکمل گائنی یونٹ بنانے کی تجویز ہے،محکمہ صحت حکام کے مطابق شہباز

شریف ہسپتال کو نئی عمارت میں منتقل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ملتان سے مزید