• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسدادِ تجاوزات سکواڈ پر قبضہ مافیا کا حملہ، یونیفارم پھاڑ دیئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن انسدادِ تجاوزات سکواڈ پر قبضہ مافیا نے حملہ کردیا ، اہلکاروں کے یونیفارم پھٹ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ، گذشتہ روز انسدادِ تجاوزات آپریشن گارڈن ٹاؤن اور اطراف میں کیا جارہا تھا اس دوران تجاوزات کا سامان اٹھانے پر تاجروں نے انسداد تجاوزات سکواڈ پر حملہ کردیا، اہلکاروں کی یونیفارم پھاڑ دیا اور اہلکار شدید زخمی ہوگیا ہے، کمشنر نے حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کر نے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، کمشنر افتخار سہو نے کہا ہے کہ کار سرکار میں مداخلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، تجاوزات مافیا کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
تازہ ترین