• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت انتقام لےرہی ہے، آصف زرداری کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی علما مشائخ ونگ جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر حاجی مرزا نذیر بیگ کی طرف آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب ہوئی۔اس موقع پر حاجی مرزا نذیر بیگ نے آصف علی زرداری کی صحت یابی اور رہائی ،فریال تالپور، خورشید شاہ سمیت تمام سیاسی اسیران کی رہائی کیلئے دعا منگوائی ۔اس موقع پرقائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کو 12 سال پابند سلاسل رکھا گیا ۔قید کے دوران ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے لیکن وہ جھکے نہیں ۔ اپوزیشن قائدین کو عوام کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں حکومت ذاتی انتقام لےہی ہے۔ انہیں کچھ ہوا تو تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہو گی۔
تازہ ترین