آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دنیا کی خوبصورت ترین ’بچی‘ کون ؟

روس سے تعلق رکھنے والی چھ سالہ علینہ دنیا کی خوبصورت ترین ماڈل بن گئی۔

شوبز کی دنیا میں اپنا نام پیدا کرنے کیلئے اکثر فنکاروں کو کئی کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن 6 سالہ علینہ نے انتہائی کمسنی میں ہی شہرت حاصل کر لی ہے۔


روس سے تعلق رکھنے والی ننھی ماڈل علینہ یاکوپوا کے انسٹاگرام پر 38 ہزار سے زائد مداح ہیں۔

 ننھی بچی کو سوشل میڈیا پر دنیا کی خوبصورت ترین بچی قرار دیا جارہا ہے ۔

  یہ اعزاز کسی باقاعدہ ادارے کی جانب سے نہیں بلکہ اُن کی اداؤں اور خود اعتمادی کو دیکھتے ہوئے ان کے مداحوں کی طرف سے دیا گیا۔

ننھی علینہ ملک میں منعقدہ بچوں کے ماڈلنگ شوز میں ریمپ پر واک کرتی ہے۔


علینہ نے حال ہی میں ایک میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق علینہ نے ماڈلنگ کا آغاز چار سال کی عمر سے کیاتھا ۔ابتداء میں ان کو چھوٹے پروجیکٹس ملے مگر بعد میں انہوں نے بڑے اداروں کی بھی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ۔

علینہ کی تصاویر میں خود اعتمادی نظر آتی ہے ان کی مسکراہٹ بھی مداحوں کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔


علینہ کا انسٹاگرام روزانہ اپڈیٹ ہوتا ہے اور تصاویر اپلوڈ کی جاتی ہیں جنہیں ننھی ماڈل کے چاہنے والے پسند کرتے ہیں ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید