• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں پیراگلائیڈنگ فیسٹول


ترکی میں پیراگلائیڈنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکڑوں خطروں کے کھلاڑیوں نے آسمان پر اُڑتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

ترکی کے شہر Fethiye کے ڈیڈ سی پر منعقد ہونے والے اس پیراگلائیڈنگ فیسٹیول میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباََ 12سو خطروں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

فیسٹول میں شریک پیراگلائیڈرز نے 2ہزار میٹر بلند پہاڑ سے چھلانگ لگاتے ہوئے نہ صرف آسمان پر اُڑنے کا شوق پورا کیا بلکہ ڈیڈ سی کی بلندی سے سیر بھی کی اور اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین بھی دنگ رہ گئے۔

تازہ ترین