• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ کیخلاف غصے کے اظہار کا انوکھا انداز

بریگزٹ کیخلاف غصے کے اظہار کا انوکھا انداز


بریگزٹ ڈیل نے جہاں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے وہیں عوام میں بھی شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

برطانیہ میں بریگزٹ کے خلاف غصے کا انوکھے انداز میں اظہار کرتے ہوئے کسان نے ٹریکٹر سے کھیت کی کھدائی کرتے ہوئے برطانیہ کے حق میں عبارات لکھ کر سب کو حیران کردیا۔

کسان نے کھدائی کرتے ہوئے پچیس ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلے کھیت پر ”بریٹن ناؤ وانٹس ٹو ریمین“ لکھ کر سب کو حیران کردیا۔

اس تحریر کی حمایت میں ہزاروں لوگوں نے لندن کی سڑکوں پر بھی احتجاج کیا۔

ادھر بریگزٹ برطانیہ کے لیے گلے کی ہڈی بن گیا ہے، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بریگزٹ میں تاخیر کے لیے یورپی یونین کو تحریری طور پر درخواست بھیج دی ہے۔

تازہ ترین