• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو سے زائد بچوں والے افراد کو سرکاری نوکر ی نہیں ملے گی ،بھارت

کراچی (نیوزڈیسک )بھارتی ریاست آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) حکومت نے کسی بھی شہری کے 2 سے زائد بچے ہونے پر اس کیلئے سرکاری ملازمت کے دروازے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آسام میں برسراقتدار بی جے پی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم جنوری 2021 کے بعد سے دو سے زائد بچوں والے افراد سرکاری ملازمت کے اہل نہیں ہوں گے۔آسام کے وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ گذشتہ روز ہونے والی ریاستی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کا مقصد ریاست میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنا ہے۔

تازہ ترین