ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب لیبر اپیلٹ ٹریبونل ملتان کے چیئرمین جسٹس (ر) افتخار علی خان نے ساہیوال یونیورسٹی کے 11 ملازمین کی بر طرفی کیخلاف اپیل پر ساہیوال اور زکریا یونیورسٹی کے وکلاء دلائل کے بعد سماعت ملتوی کردی ہے جبکہ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو پیش نہ ہونے پر دوبارہ طلب کرلیا، فاضل عدالت میں 11 ملازمین نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ زکریا یونیورسٹی نے ساہیوال میں کیمپ قائم کیا جہاں ڈیلی ویجز ملازمین رکھے گئے بعدازاں کیمپس ختم کردیا گیا اور ساہیوال یونیورسٹی قائم کردی گئی ان ملازمین کو وہاں ٹرانسفر کرنے کے بجائے نوکری سے برخاستکر دیا گیا ہے جس کیخلاف فاضل عدالت سے رجوع کیا گیا ہے انہیں ریلیف دیا جائے۔