• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالک چنے

پالک ایک کلو،سفید چنے ڈیڑھ پیالی،نمک حسب ضرورت، ادرک کا ٹکڑا ایک عدد،ٹماٹر دو عدد،سفید زیرہ دو چائے کے چمچے، کٹی لال مرچ دو چائے کے چمچے، ہلدی ایک چائے کا چمچہ، میٹھا سوڈا ایک چٹکی ہری مرچیں چارعدد،کوکنگ آئل آدھی پیالی

ترکیب

چنوں کو دھو کر میٹھا سوڈاشامل کر کے گرم پانی میں بھگو کر رکھ دیں، ادرک اور ہری مرچوں کو موٹاموٹا پیس لیں۔پالک کو اچھی طر ح دھو کرباریک کاٹ لیں ۔چنے جب اچھی طر ح پھول جائے تو ا س کا پانی پھینک کر صاف فرم پانی میں مکمل گلنے تک اُبال لیں ۔دیگچی میں تیک گرم کریں پھر اس میں پالک ڈالیں ،لال مرچ ،نمک ،زیرہ ،ہلدی ،اور ادرک ہر ی مرچیں ڈال کر مکس کرلیں اور ساتھ ہی ٹماٹر بھی شامل کرلیں ۔جب پالک اپنے ہی پانی میں گل جائے اورپانی خشک ہوجائے توا ُبلے ہوئے چنے ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں ۔

پالک، گوبھی چکن

اجزا:چکن آدھا کلو بون لیس ،پیاز دو عددباریک کٹی ہوئی ،ہلدی ایک چائے کا چمچہ ،لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ ،نمک حسب ذائقہ،تیل حسب ضرورت،پھول گوبھی ایک عدد, پالک آدھا کلو باریک کٹی ہوئی ,ادرک دو کھانے کے چمچے باریک کٹی ہوئی, ہری مرچ آٹھ عدد لمبی باریک کٹی ہوئی, مکھن ایک کھانے کا چمچہ ،ہرا دھنیا ایک گٹھی باریک کٹا ہوا۔

ترکیب :ایک دیگچی میں چکن، پیاز، ہلدی، لال مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔اب پالک دھوکر ایک چٹکی ہلدی کے ساتھ بھگو دیں,پھر ایک دیگچی میں ڈال کر اس کا پانی خشک کرلیں اور چوپر میں پیس لیں۔جب چکن کا پانی خشک ہونے لگے تو اس میں پھول گوبھی اور پالک ڈال کر ہلکا سا بھون کر دَم پر رکھ دیں۔پانچ منٹ کے بعد ادرک، ہری مرچ اور مکھن شامل کر دیں۔آخر میں ہرا دھنیا ڈال کر گرم گرم سادے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

پالک اور چیز کے کوفتے

اجزا:پالک آدھا کلو،کاٹج چیز 200گرام,نمک حسب ذائقہ, پیاز ایک عدد,ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی ،پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچہ، ہلدی آدھا چائے کا چمچہ، کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ، گرم مسالہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچہ ،ڈبل روٹی کا چورا آدھی پیالی،کارن فلار دو کھانے کے چمچے، فریش کریم چار کھانے کے چمچے، قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچہ، ہری مرچ دو سے تین عدد،تیل حسب ضرورت

ترکیب:پالک کو چوپ کر کے صاف دھولیں اور ابلتے پانی میں تین سے چار منٹ ابال کر چھلنی میں ڈال دیں۔اوپرسے یخ ٹھنڈا پانی بہا کر اچھی طرح چھان کر خشک کر لیں۔چاپر میں پالک ہری مرچیں ڈال کر چوپ کر لیں۔پھر اس میں نمک کارن فلاراور ڈبل روٹی کا چورا ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔کاٹج چیز میں نمک اور کالی مرچ ملا کر اسے چھوٹے چھوٹے بولز بنا لیں۔پالک کے کوفتے بنا کر اس کے درمیان میں کاٹج چیز کی بال رکھ کر بند کر دیں اور انھیں کچھ دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔دیگچی میں تیل گرم کرکے ان کوفتوں کو سنہری فرائی کر لیں۔پھر اسی دیگچی میں تیل کم کر کے اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز فرائی کریں۔

اس میں لہسن ڈال کرفرائی کریں پھر ٹماٹر کا پیسٹ،نمک لال مرچ اور ہلدی ڈال کر ملائیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ گریوی گاڑھی ہوجائے۔آخر میں اس میں کریم ،گرم مسالہ اور قصوری میتھی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔جب تیل علیحدہ ہو جا ئے تو چولہے سے اتار لیں۔ڈش میں نکال کر اس میں فرائی کئے ہوئے کوفتے ڈال کر گرم گرم چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔

تازہ ترین