آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار19؍ربیع الاوّل 1441ھ 17؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نجی جیل اور اغواء کیس میں وزیرِ خوراک بلوچستان بری

کوئٹہ کی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے نجی جیل قائم کرنے اور اغواء کے کیس میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران، ان کے بیٹوں اور ساتھیوں کو بری کر دیا۔

استغاثہ کے مطابق بلوچستان کے وزیرِ خوراک سردار عبدالرحمٰن کھیتران، ان کے بیٹوں اور ساتھیوں پر جنوری 2014ء میں بارکھان میں نجی جیل قائم کرنے اور وہاں لوگوں پر تشدد کرنے کا الزام تھا۔

وزیرخوراک پنجاب مشکل میں آگئے

اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے وزیرخوراک پنجاب...

کوئٹہ کی ایڈیشنل سیشن کورٹ کے جج نجیب اللّٰہ نے مقدمے کی سماعت کی۔

عدالت نے نجی جیل قائم کرنے اور اغواء کے کیس میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران ان کے بیٹوں اور دیگر ساتھیوں کو بری کر دیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ خوراک سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے کہا کہ ہمیں اپنی عدالتوں پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: بلوچستان کے سابق وزیرِ خوراک کی ضمانت منظور

انہوں نے کہا کہ آج عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر ہمیں باعزت بری کیا ہے جس پر اللّٰہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، آج کا عدالت کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔

وزیرِ خوراک بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کی خدمت کی اور انشاء اللّٰہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے، جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔

قومی خبریں سے مزید