• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ؛ بلوچستان کے سابق وزیرخوراک کی ضمانت منظور

Supreme Court Former Minister Of Balochistans Bail Approved

سپریم کورٹ نے بلوچستان کے سابق وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ  کی ضمانت منظور کر لی، عدالت ڈی جی نیب بلوچستان کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے آج تک کسی کیس کی 6 ماہ میں تفتیش مکمل نہیں کی۔

بلوچستان کے سابق وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ کی درخواست ضمانت کی سپریم کورٹ میں سماعت جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، عدالت نے اسفند یار کاکڑ کی ضمانت منظور کر لی ۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پراسیکوٹر نیب سے استفسار کیا بتایا جائے بلوچستان میں ڈی جی نیب کون ہے؟ اسپیشل پراسیکوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ بلوچستان کے ڈی جی عرفان نعیم منگی ہیں ۔

ڈی جی نیب بلوچستان کی کارکردگی پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ جسٹس دوست محمد نے کہا کہ نعیم منگی کے خلاف کل تک انکوائریاں چل رہی تھیں، آج وہ ہیرو بن گیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے باعث اب ہم اس کے خلاف کارروائی بھی نہیں کرسکتے۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیوں نہ نعیم منگی کو بھی اس کیس میں ملزم بنا دیا جائے ۔عدالت نے عرفان نعیم منگی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر خواراک بلوچستان اسفند یار کاکڑ کی زمانت 50 ،50  لاکھ مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ سابق وزیر خوراک پر گندم کی خردبرد کا الزام تھا ۔

تازہ ترین