آپ آف لائن ہیں
ہفتہ14؍شوال المکرم 1441ھ6؍جون 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

احسن اقبال کا حکومت پر میڈیکل رپورٹس چھپانے کا الزام

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نےحکومت پر نواز شریف، مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کی میڈیکل رپورٹس چھپانے کا الزام عائد کردیا۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت بغض کی وجہ سے پارٹی قائد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان کی میڈیکل رپورٹس چھپارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی بے حسی اور غفلت کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہوئے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پلیٹ لیٹس کا 2 ہزار تک گرنے کے بعد نواز شریف کا صحتیاب ہونا کسی معجزے سے کم نہیں۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کو دی گئی طبی سہولیات واپس لیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید