لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردارمحمدشمیم خان امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ وہ امریکہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سےمنعقدہ سیمینارمیں شرکت کریں گے۔لاہورہائیکورٹ کےسینئرترین جج جسٹس مامون رشیدشیخ آج بطورقائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیں گے۔حلف برداری کی تقریب آج 24 اکتوبر صبح 9 بجے صبح ججز لاؤنج میں ہوگی۔جسٹس سیدمظاہرعلی اکبرنقوی جسٹس مامون رشیدشیخ سےانکےعہدے کا حلف لیں گے۔