اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سڑکوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی لا رہے ہیں، موٹروے پولیس کا ادارہ ملک اور قوم کیلئے قابل فخر ہے، محدود وسائل میں موٹروے پولیس نے ادارے کے وقار کو بحال رکھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موٹروے اور ہائی وے سے متعلق درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے عملدرآمد کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ اور گیسٹ سپیکر کامران کیانی نے خطاب کیا۔آئی جی اے ڈی خواجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں نے موٹروے پولیس کو کرپشن سے پاک ادارہ قرار دیا ہے۔