• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیوالی، ہندو بلدیاتی ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن نہیں ملی، تہوار سوگوار گزرنے کا خدشہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہندوئوں کا مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘ اتوار 27 اکتوبر کو منایا جائے گا اور جمعہ کو آخری ورکنگ ڈے ہوگا، جبکہ جمعرات تک ہندو بلدیاتی ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنرز کو پنشن نہیں ملی تھی جس سے خدشہ ہے کہ دیوالی سوگوار گزرے گا۔آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ نے وزیراعلیٰ اور وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کو دیوالی سے قبل تنخواہوں اور پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے فوری فنڈز جاری کئے جائیں۔

تازہ ترین