اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق صدر آصف علی زرداری کو مزید 2 روز تک پمزاسپتال میں زیر علاج رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
اسپتال ذرائع کے مطابق طبیعت کی خرابی کے پیش نظر پروفیسر شجیع، ڈاکٹر نعیم ملک اور ڈاکٹر عامر پر مشتمل طبی بورڈ نے آصف زرداری کا معائنہ کیااور انہیں مزید دو دن زیر علاج رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو ڈپریشن اور شدید جسمانی کم زوری کی شکایت ہے جس پر شعبہ نیورالوجی کے ڈاکٹر نے سابق صدر کا خصوصی معائنہ کیا۔