سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے لیے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف اور ان کی والدہ سروسز اسپتال پہنچ گئیں ۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور والدہ نے سروسز اسپتال میں نوازشریف سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی ہے۔
دوسری جانب حکومت پنجاب نے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات اور ان کے طبی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر کی مشاورت کے بعد حکومت نے حتمی فیصلہ کرلیا ہے، وزیر اعظم بھی گزشتہ رات اس ضمن میں ہدایات جاری کر چکے ہیں۔